عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

April 02, 2024

--- فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے عون چوہدری کی عام انتخابات میں کامیابی کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے درخواست میں کیا چیلنج کیا ہے۔

وکیلدرخواست گزار نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

عدالت نے سوال کیا کہ آپ نے سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا، آپ الیکشن ٹربیونل کیوں نہیں گئے؟

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا، یہ معاملہ الیکشن ٹربیونل کا نہیں ہے۔