خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے 35 فیصد زائد محاصل اکٹھے کرلیے

April 02, 2024

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 اعشاریہ 3 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کر لئےجو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل( ڈی جی) کیپرا فوزیہ اقبال کے مطابق پچھلے سال 12 ماہ میں صرف 30 اعشاریہ 3 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔

ڈی جی کیپرا کے مطابق سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں مارچ کے مہینے تک 27 اعشاریہ 6 ارب روپے، انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سس کی مد میں اب تک 3اعشاریہ7 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔

ڈی جی کیپراکے مطابق ادارے کو رواں مالی سال کے لیے 42 ارب کا ہدف دیا گیا ہے۔

ڈی جی کیپرافوزیہ اقبال کا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے دیے گئے ہدف سے زیادہ محاصل اکٹھے کرنے کے لیے کوشاں ہے۔