کراچی: ضلع وسطی میں 5 مقامات پر سرچ آپریشن، 12 سے زائد ملزمان زیرِ حراست

April 04, 2024

تصاویر بشکریہ سینٹرل پولیس

کراچی کے ضلع وسطی میں 5 مختلف مقامات پر ہونے والا سرچ آپریشن مکمل ہو گیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ 5 مقامات پر ہونے والے سرچ آپریشن میں 12 سے زائد ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن گلبرگ، عزیز آباد، ایف بی ایریا، گلبہار اور ناظم آباد کے علاقوں میں کیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ آ پریشن میں 700 سے زائد افراد کو تلاش ڈیوائس کی مدد سے چیک کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ان 5 مقامات پر ہوئے آپریشن میں 100 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔

ایس ایس پی سینٹرل نے یہ بھی بتایا ہے کہ آپریشن میں رینجرز، پولیس کی لیڈی سرچرز اور انٹیلی جنس اسٹاف نے بھی حصہ لیا۔