برسلز میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی ای یو میں ہنگری کے مستقل نمائندے سے ملاقات

April 04, 2024

یورپی یونین بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی یونین میں ہنگری کے مستقل نمائندے بلانت اوڈور سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران تازہ ترین بین الاقوامی صورتحال، علاقائی اور جغرافیائی سیاسی پیش رفت کا ایک جامع جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان اور ہنگری کے درمیان تجارت، تعلیم اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق بھی کیا گیا۔