بہترین اور مہنگے کھانے صرف ایک ریال میں، پاکستانی تاجر نے مدینہ میں 2 ریستوران سحر و افطار کیلئے وقف کردیئے

April 07, 2024

ٹوکیو (عرفان صدیقی) بہترین اور مہنگے ترین کھانے صرف ایک ریال میں ، دبئی میں مقیم ارب پتی پاکستانی نے مدینہ منورہ میں دو ریستورانوں کو مسلمانوں کے سحر و افطار کے لیے وقف کردیا .

مدینے میں مسلمانوں کی خدمت چکن تکہ ، مٹن قورمہ ، پلاؤ ، زردہ ، سبزی ، گوشت ، لسی سے کی جارہی ہے جس سے ہزاروں مسلمان مستفید ہورہے ہیں ۔

روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے عمر خان نے بتایا کہ اب سے تیرہ سال قبل مدینہ میں مسلمانوں کو سحر و افطار کرانے کی خدمت ادھار لے کر شروع کی جس کے بعد سے اللہ تعالیٰ نے اتنا نوازا ہے کہ ارب پتی بن چکا ہوں لیکن مدینہ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں زائرین کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر کرتا ہوں جس کے دینی اور دنیاوی دونوں فائدے حاصل ہوتے ہیں ۔