بھارت کرپشن کا گڑھ ، مودی اور آدتیہ برلا گروپ کا گٹھ جوڑ بے نقاب

April 08, 2024

نئی دہلی (صباح نیوز) مودی کے دور حکومت میں بھارت کرپشن کا گڑھ بن گیا، مودی سرکار اور آدتیہ برلا گروپ کی کرپشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگا۔بھارتی نیوز ویب سائٹ سکرول کے مطابق آدتیہ برلا گروپ نے اپنے قرضے چھپانے کیلئےمودی سرکار کو 100کروڑ روپے رشوت دی ،آدتیہ برلا گروپ کی فرموں نے انتخابی بانڈز میں بی جے پی کو سو کروڑ روپے دیئے۔بھارت کی نامور کمپنیاں کرپشن کیسز چھپانے کیلئے مودی سرکار کو رشوت دینے لگیں۔