ہالی ووڈ کے 150 سے زائد یہودی فنکاروں کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

April 09, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ فن کاروں نے مذمتی خط پر دستخط کر کے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔تقریباََ 150 سے زائد یہودی فن کاروں نے غزہ جنگ کے خلاف اوپن لیٹر کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔آسکر انعام یافتہ اداکار ہواکین فینکس، معروف ہدایت کار جوئل کوئن، اداکار ایلیٹ گولڈ، ہدایت کار ٹوڈ ہینز اور کامیڈین ڈیوڈ کراس سمیت یہودی مذہب سے تعلق رکھنے والے اداکاروں، ہدایت کاروں، فلم سازوں اور اسکرپٹ رائٹرز نے اس مذمتی خط کے ذریعے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔خط میں ان کے مطالبات میں جنگ بندی کے ساتھ ساتھ یرغمالوں کی واپسی کو یقینی بنانا اور امدادی سرگرمیوں کو بحال کرنا بھی شامل ہے۔خط میں ان افراد کی مذمت بھی کی گئی جنہوں نے رواں برس اکیڈمی ایوارڈز کے دوران تقریر کرنے والےدی زون آف انٹرسٹ کے ہدایت کار جوناتھن گلیزر پر تنقید کی تھی۔