بھارت، مہاراشٹر میں ہندو توا غنڈوں کا مسلمان طالب علم پر وحشیانہ تشدد

April 10, 2024

مہاراشٹر (اے پی پی) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہرپونے میں واقع یونیورسٹی میں ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشدکے غنڈوں نے ایک مسلمان طالب علم پر حملہ کر کے وحشیانہ تشدد کیا۔ طالب علم پر حملہ یونیورسٹی سے ہاسٹل واپس آتے ہوئے نام نہاد لو جہاد کابہانہ بناکر کیا گیا جسے ہندو انتہا پسند مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور امتیازی سلوک کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ سابق آئی پی ایس افسر عبدالرحمن نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد مجرموں کو گرفتارکرے۔