کراچی، امریکی قونصل جنرل چاند رات پر جامع کلاتھ پہنچ گئے

April 10, 2024

امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل عید کی خریداری کے لیے کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ پہنچ گئے۔

امریکی قونصل جنرل نے اپنے اور فیملی کے لیے جوتے، کپڑے، جیولری اوراہلیہ کے لیے کنگن بھی خریدے۔

امریکی قونصلیٹ کی ترجمان ہیدر مرفی نے کہا ہے کہ یہ ان کی پہلی میٹھی عید ہے اور انہیں کراچی میں عید کی رونق دیکھ کر بہت مزہ آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بازار میں آکر ان کا دل چاہ رہا ہے کہ سب کچھ خرید لیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔