فرانس کی مساجد اور کھلے میدانوں میں نماز عید کی ادائیگی

April 10, 2024

فائل فوٹو

فرانس بھر کی مساجد اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے بھرپور اجتماعات ہوئے۔

ایک ہی دن عید منائے جانے پر مساجد میں نمازیوں کی غیرمعمولی تعداد نے نماز عید ادا کی۔

نمازیوں کی بڑی تعداد کے باعث نماز عید کے کئی بار اجتماعات بھی ہوئے جس کے بعد امت مسلمہ کی سربلندی، کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

ادارہ منہاج القران لاکورنیو میں نماز عید کی چھ جماعتیں ادا کی گئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، افغانستان، قطر، فلپائن، ملائیشیا اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

عید الفطر کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔