• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن قائم کرنے کا وقت آگیا، امریکی صدر کا عید پر پیغام

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اب امن قائم کرنے اور سب کے وقار کیلئے کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے عید پر اپنے پیغام میں خصوصی طور پر غزہ کا ذکر بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ عید پر مسلمان خاندان اور برادریاں اکٹھے ہوتے ہیں، عید پر اکٹھے ہونے والے مسلمان بہت سے لوگوں کے درد کی عکاسی بھی کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ میرے خیالات دنیا بھر میں ان کے ساتھ ہیں جو غزہ اور سوڈان جیسی جگہوں پر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ اور سوڈان جیسی جگہوں پر لوگ تنازعات، بھوک اور بے گھر ہونا برداشت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، افغانستان، قطر، فلپائن، ملائیشیا اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

عید الفطر کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید