کراچی میں عید کے روز ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق

April 10, 2024

کراچی میں عید الفطر کے روز دو مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈیفنس فیز 2 میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی عمریں 13 اور 17 سال ہے۔

ایک اور حادثے میں نیپا پل سے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار پل نے نیچے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

گلشن معمار میں موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر شہری فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شہری عنایت اللّٰہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر عوام نے مبینہ ڈاکو کو پکڑ کا تشدد کا نشانہ بناڈا لا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دو ساتھی ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔