کراچی میں امریکی قونصل جنرل کا اردو میں عید کا پیغام

April 10, 2024

کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی جانب سے پاکستانیوں کو اردو میں عید کا پیغام دیا گیا ہے۔

امریکی قونصل جنرل نے کہا، خدا کرے کہ یہ عید امن، بھائی چارہ اور ترقی کی ضامن ہو۔

جرمنی کے قونصل جنرل نے پاکستان کا قومی لباس زیب تن کرکے عید منائی اور عید کی خوشیوں میں مستحقین کو نہ بھولنے کا پیغام دیا۔

جاپان کے سفیر اور سفارت خانے کے حکام نے بھی اردو میں محبت، امن اور سلامتی کے پیغامات دیے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل جامع کلاتھ مارکیٹ سے عید کی خریداری کی۔

امریکی قونصل جنرل نے اپنے اور فیملی کے لیے جوتے، کپڑے، جیولری اور اہلیہ کے لیے کنگن بھی خریدے۔