ایم کیو ایم نے وقار مہدی کا گورنر سندھ سے متعلق بیان غیر ضروری قرار دیدیا

April 11, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے پیپلز پارٹی سندھ کے عہدیدار وقار مہدی کے گورنر سندھ سے متعلق بیان کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔

اراکین سندھ اسمبلی ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں اس طرح کا بیان انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ وقار مہدی کی اپنی حیثیت پیپلز پارٹی میں کاغذی، اضافی اور دکھاوے کی ہے۔

اراکین ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنا دو ٹوک موقف سامنے لائے تاکہ اس کا جواب دیا جاسکے۔

اس موقع پر اراکین ایم کیو ایم نے کہا کہ گورنر سندھ کی کارکردگی پر پیپلز پارٹی کو تبصرہ کرنےکا حق حاصل نہیں۔