9 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل‘ سسرالیوں کے تشدد سے بہو ہلاک

April 13, 2024

لاہور (کرائم رپورٹر )شالیمار میں مبینہ زیادتی کے بعد 9 سالہ عبداللہ کو قتل کردیا گیا،ملزم حراست میںلے لیاگیا، پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمان نے مبینہ طور پر بچے سے زیادتی کی پھر گلہ دبا کر قتل کیا ۔ غازی آباد میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ورثانے الزام عائد کیاکہ سسرالی شہر بانو پر تشددکرتے تھے۔پولیس نے آصف اور عبدالرشید کو حوالات میں بند کردیا۔ادھرعیدکےتین روز کےدوران شاد باغ عامر روڈ گندانالہ سے 3دن سے لا پتہ 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ، ورثا نے رابعہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کاالزام عائد کیاہے۔علاوہ ازیں پولیس کے مطابق بھٹہ چوک کے قریب 30 سالہ ،علامہ اقبال روڈسے 25 سالہ اورلاری اڈا فٹ پاتھ کنارے 35 سالہ نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں ، کچا جیل روڈ سے 22 سالہ قاسم نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق جبکہ نوانکوٹ میں بیہوش ملنے والا 50 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔