لاہور ( جنرل رپورٹر‘خصوصی نمائندہ ) صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے عید پرمیو ہسپتال میں سات نئے اور جدید آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کر دیا ۔ وزرائے صحت نےمیانی صاحب قبرستان میںخواجہ محمد رفیق شہید کی قبر پر حاضریبھی دی اور دعا کی۔بعدازاں وزرائے صحت ن لیگ کے دیرینہ کارکن عتیق احمد مرحوم کی رہائشگاہ پر گئے اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔