مصنفہ شاہدہ لطیف کی کتاب شان مصطفیﷺ شائع ہوگئی

April 16, 2024

لندن(جنگ نیوز)معروف صدارتی ایوارڈیافتہ برائے حسن کارکردگی شاعرہ ادیبہ صحافی شاہدہ لطیف کا نعتیہ مجموعہ’’ شان مصطفیﷺ‘‘ ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ماورا پبلشرزلاہور کے زیر اہتمام شائع ہوگیا۔ شاہدہ لطیف کے اس سے پہلے10شعری مجموعے اورآٹھ نثر کی کتابیں ادبی اور صحافتی حلقوں میں مقبولیت حاصل کر چکی ہیں، ان کی شاعری اور نثرکی کتابیں معجزہ ،میں پاکستانی ہوں،برف کی شہزادی،عظیم برطانیہ،بیت اللہ پر دستک،خواب سونے نہیں دیتے، پاکستان میں فوج کا کردار، امریکہ اسلام اور عالمی امن،قائداعظم محمد علی جناحؒ،حکایات کا انسا ئیکلوپیڈیا شائع ہو چکی ہیں ۔ان کی ادبی اور صحافتی خدمات کے صلہ میں انھیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا گیا ہے۔ ’’شان مصطفیٰ‘‘ نعتیہ مجموعے کا سرورق معروف مصور اسلم کمال نے بنایا ہے جب کہ کتاب میں پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم اور ڈاکٹر مشرف حسین انجم کی آراء بھی شامل ہیں۔ خوبصورت ٹائٹل والی کتاب میں نعتیں بھی شامل کی گئی ہیں۔