ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 4 روز کی توسیع

April 16, 2024

لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 22 اپریل تک توسیع کردی۔ایف بی آر نے مارچ 2024 کے عرصے کے لیے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی ہے، مقررہ مدت میں 4 روزہ توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ 18اپریل مقرر تھی، ایف بی آر نے فیصلہ تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو بھجوا دیا۔