وزارتِ خزانہ: 150 ملازمین کے تقرر و تبادلے

April 16, 2024

—فائل فوٹو

وزارتِ خزانہ میں 150 ملازمین کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ تقرر و تبادلے وزارتِ خزانہ کے مختلف ونگز میں کیے گئے ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے ایڈمن، سروسز، ایکسٹرنل فنانس، انٹرنل فنانس اور دیگر ونگز کےملازمین کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکریٹری وزارتِ خزانہ کے احکامات پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔