ماضی کی معروف اداکارہ جہاں آرا حئی آج کل کہاں ہیں؟

April 16, 2024


پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماضی کی معروف اداکارہ جہاں آرا حئی کی نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

خیال رہے کہ 84 سالہ اداکارہ جہاں آرا حئی نے کم عمری میں شادی کے باعث تعلیم بعد میں مکمل کی۔

اپنی خوبصورت اور دیدہزیب ساڑھیوں کے باعث خاص شہرت رکھنے والی اداکارہ کو بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا اور اس سلسلے میں ان کی والدہ نے انھیں بہت سپورٹ کیا، ان کا بطور اداکارہ پہلا کردار ملکہ کا تھا۔

1964 میں تھیٹر سے اداکارہ کے میدان میں قدم رکھنے کے بعد انہوں نے کئی معروف ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں زرد موسم ، رشتے کچھ ادھورے سے ، مہندی ، خلش ، میرے ہمدم ، آتش ، ایک ہی بھول اور مہندی شامل ہیں۔ وہ فلم لالہ بیگم میں بھی نظر آئیں۔

ماضی کی اداکارہ ان دنوں کراچی میں اپنے نواسی اور پر نواسے کے ساتھ مصروف ہیں، گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے پر نواسے کے ساتھ عید کی خوشیاں بھرپور انداز میں منائیں۔