پنڈت کی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان جلد علیحدگی کی پیشگوئی

July 26, 2024

ـــ فائل فوٹو

مشہور بھارتیپنڈت جگن ناتھ گروجی نے بالی ووڈ کی مشہور اداکار جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان جلد علیحدگی کی پیشگوئی کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا پر تقریباََ ایک سال سے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن ابھی تک اس جوڑی کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

حال ہی میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں بھیابھیشیک بچن اورایشوریا رائے نے الگ الگ شرکت کی، ابھیشیک بچن اپنے والدینامیتابھ بچن اور جیا بچن کے ہمراہ جبکہایشوریا رائے بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ اکیلے آتی نظر آئیں۔

اب مشہور بھارتی پنڈتجگن ناتھ گروجی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فنکاروں کے درمیان تعلق میں ایسا بہت کچھ ہے جو لوگ نہیں جانتے اور دونوں کی کنڈلیاں اس رشتے پر منفی اثر ڈال رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ علم نجوم کے مطابق ان دونوں کی شادی کا زیادہ چلنا مقدر نہیں ہے لیکن یہ جوڑی بیٹی آرادھیا کی محبت میں اب تک ایک ساتھ رہے۔

جگن ناتھ گروجی نے کہا کہ اس جوڑی کے درمیان جلد علیحدگی ہوسکتی ہے اور اس کی وجہ محبت کی کمی ہے لیکن علیحدگی کے بعد بھی ان دونوں کے درمیان احترام اور دوستی کا رشتہ برقرار رہے گا۔

یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007ء میں ہوئی تھی اور اس جوڑی کے ہاں بیٹی آرادھیا بچن کی پیدائش 2011ء میں ہوئی تھی۔