50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ

April 18, 2024

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ اور اب تصنیف و تالیف کی جانب راغب ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہے کہ جب خواتین50 برس سے زیادہ کی ہوجاتی ہیں تو وہ سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں۔

اس حوالے سے ان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انکا یہایماندارانہ ردعمل حال ہی میں سامنے آیا جس میں انھوں نے کہا ایک مخصوص عمر میں خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے شرم محسوس کرتی ہیں۔ اس موقع پر وہویڈیو میں سرخ لپ اسٹک لگانے کے دوران لوگوں کا ردعمل جاننے کے لیے سرخی آگے بڑھاتی ہیں۔


بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو اکشے کمار کی اہلیہ اور ماضی کے لیجنڈ ہیرو راجیش کھنہ کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ گذشتہ برس29 دسمبر کو اپنی پچاسویں سالگرہ منائی۔

ٹوئنکل کھنہ کی اس ویڈیو پر بہت سے انسٹا گرام یوزرز نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔