جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی

April 19, 2024

کراچی(سید محمد عسکری اسٹاف رپورٹر ) جامعہ کراچی ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو دورہ پاکستان کے موقع پر پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی۔ ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی سفارش گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کی ہے جس پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے سینڈیکیٹ کا خصوصی اجلاس ہفتہ ۲۰ اپریل کو طلب کرلیا ہے جس میں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔