ایم این اے نوید عامر جیوا کی چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

April 19, 2024

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما اور ایم این اے نوید عامر جیوا نے نومنتخب چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے ان کےچیمبر میں ملاقات کی اور انہیں چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مسیحی کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد دی اور گلدستہ بھی دیا، اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی محروم طبقات کی آواز ہے اور جب بھی اقتدار میں آئی ایسے طبقات کی بہتری خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کئے،نوید عامر جیوا نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملکی واحد سیاسی جماعت ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔