جامعہ اشرفیہ میں حج تربیتی پروگرام آج ہوگا

April 21, 2024

لاہور(خبرنگار)جامعہ اشرفیہ لاہور میں حج تربیتی پروگرام آج صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ہوگا پروگرام میں سرکاری اورپرائیویٹ طورپرحج پر جانے والے عازمین حج شرکت کر یں گے جس سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، پروفیسر مولانا ا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا سمیت دیگر علماء اور مفتی حضرات خطاب کریں گے۔