ضلع کاریزات کے مسائل مشاورت سے حل کئے جائیں‘ رحیم کاکڑ

April 22, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ اور عمر فاروق ایڈووکیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ ضلع کاریزات کے اعلان کے ساتھ ہی فریقین کو پابند کیا جائے کہ وہ تحصیل بوستان، تحصیل نانا صاحب سمیت دیگر قبائلی عمائدین کی مشاورت سے ضلع کاریزات جس میں ترقیاتی عمل، سرکاری ملازمتوں کی تقسیم اور جہاں ضلعی صدر مقام نہیں وہاں ضلع کاریزات کے عوام کو کاروبار و تجارت وغیرہ جیسے مسائل حل کئے جائیں۔ اگر ان عوامل کو طے نہ کیا گیا تو دوبارہ عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا کیونکہ علاقے کے عوام آج اس نازک مسئلے کا مکمل حل چاہتے ہیں۔