پانی کی فراہمی کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے اہلیان فقیر محمدروڈ پریشان

July 26, 2024

کوئٹہ(پ ر)اہلیان فقیر محمد روڈ نے کہا ہے کہ فقیر محمد روڈ میںپانی کی فراہمی کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیوںکہ جب پانی آنے کا وقت ہوتا ہے تو اسی دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کا وقت مقرر کیا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات کا وقت مستقل بنیادوںپر تبدیل کیا جائے ۔