الخدمت فاؤنڈیشن نے امدادی سامان کے20 کنٹینرز غزہ روانہ کردئیے

April 22, 2024

لاہور(خبرنگار) الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سامان کے 20 کنٹینرز کی کھیپ بحری کارگو جہاز کے ذریعے غزہ کے لیے روانہ کردی گئی، جو مصر میں پورٹ سعید کے ذریعے پہنچائی جائے گی۔امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر فلسطینی سفیر احمد رباعی، الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن، اعجاز اللہ خان، ڈاکٹر سید تبسم جعفری، نوید علی بیگ، انجنئیر صابر احمد، ، سفیر احمد امجد علی، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور دیگر رفاہی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ اس کھیپ میں 400 ٹن امدادی سامان شامل ہے۔