پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس 71 ہزار کی حد پار کر گیا

April 22, 2024

—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 71 ہزار کی حد پار کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 557 پوائنٹس کے اضافے سے71 ہزار 467 پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 70 ہزار 909 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 35 پیسے کا ہو گیا

ادھر آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 35 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 31 پیسے کا تھا۔