'ذہنی تناؤ' کا شکار ہانیہ عامر کو ریسکیو کرنے کیلئے بادشاہ دبئی پہنچ گئے

April 22, 2024

--- فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کوریسکیو کرنے کے لیے بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ چندیگڑھ سے دبئی پہنچ گئے۔

گزشتہ دنوں ذہنی تناؤ کا شکار رہنے والی پاکستانی چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں دبئی میں ہیں۔

انہوں نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے مداح اور بھارتی گلوکار و ریپرآدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کے ساتھ نئی پوسٹس شیئر کی ہیں۔

حال ہی میں ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ سے ایک بار پھر دبئی میں ملاقات ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

ان تصاویر میں پاکستانی اداکارہ کو بادشاہ کے ساتھ موج مستی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے چند تصاویر پوسٹ شیئر کی ہیں جن کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’چندیگڑھ سے ریسکیو آگئی ہے‘۔

واضح رہے کہ یہ پوسٹ ہانیہ عامر نے گزشتہ پوسٹ جس میں انہوں نے ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کا انکشاف کیا تھا، کے بعد شیئر کی ہے۔

انہوں نے ایک اور پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ہانیہ عامر اور بادشاہ کو گُنگناتے، کنسرٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بادشاہ نے ہانیہ عامر کے لیے اپنا گانا، ’ایک تیرا نخرہ نہیں، ایک تیری ڈریپ‘ اور پاکستانی گانا ’کالا جوڑا‘ بھی گایا۔

انہوں نے ہانیہ عامر سے کئی سوالات بھی کیے، گلوکار ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر زبردست فالوونگ سے بھی حیران دکھائی دیے۔