بروقت ٹرک ڈلیوری نہ ملنے پر شہری نے خود کو ڈیلر آفس میں محبوس کرلیا

April 22, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا کے ایک شخص نے بروقت بک کرایا گیا ٹرک ڈلیوری نہ ملنے پر کار ڈیلرشپ کے اندر خود کو محبوس کرکے وہاں سے جانے سے انکار کر دیا۔ اسکا کہنا تھا کہ وہ اس مقصد کے لیے پہلے ہی ایڈوانس رقم ادا کرچکا ہے۔

ابیلارڈو اساندیوراس عرف گاؤچو آف سالٹا نامی اس شخص اس اقدام کے باعث راتوں رات ارجنٹینا سمیت پورے براعظم جنوبی امریکا میں سنسنی پھیل گئی۔

جبکہ یہ معاملہ دو ہفتوں تک دنیا میں اخبارات کی شہ سرخی بنا، اورابیلارڈو اساندیوراس کار ڈیلرز کے مشکوک طرز عمل کے خلاف عام آدمی کی جدوجہد کی علامت بن گیا۔

درمیانی عمر کے اس شخص کا تعلق ارجنٹائن کے علقے میٹن سے ہے اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ اس ماہ کے اوائل میں بیونس آئرس پہنچا۔

جہاں سے وہ سیدھا اس کار ڈیلر کے دفتر گیا اور ٹرک کی ڈلیوری کا مطالبہ کیا تاہم مناسب جواب نہ ملنے پر اس نے خود کو ڈیلر آفس میںمحبوس کرکے کہا، جب تک اسے ٹرک کی ڈلیوری نہیں ملے وہ یہاں سے نہیں جائے گا، اسکی یہ کہانی فوری طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہر جگہ پھیل گئی۔

ابیلارڈو اساندیوراس بنیادی طور پر گھوڑوں کی افزائش نسل کرتا ہے اور اس نے اپنے پرانے ٹرک کو فروخت کرکے نیا ٹرک لینے کا فیصلہ کیا تھا اور اور مطلوبہ شرائط پوری کرکے رقم بیونس آئرس کے کار ڈیلر کو جمع کروائی تھی۔