صدر زرداری اور فریال تالپور کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کی سماعت ملتوی

April 23, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کورٹ نے صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹ کیس کی سماعت 29مئی تک ملتوی کردی۔صدر پاکستان آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاونٹ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ میں ہوئی۔عبدالغنی مجید اور دیگر ملزم بینکنگ کورٹ کے روبرو پیش ہوئے۔فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ آصف علی زرداری صدر پاکستان بن چکے ہیں انھیں آئینی استثنیٰ حاصل ہے، جبکہ فریال تالپور کے وکیل نے بتایا کہ فریال تالپور پارلیمنٹ کے اجلاس کے باعث اسلام آباد میں ہیں ،استثنیٰ دیا جائے۔