ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دے دی، نوٹیفکیشن جاری

April 24, 2024

علامتی فوٹو

وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دے دی۔ اسلام آباد سے جارینوٹیفکیشن کے مطابق تانیہ ایدروس پھر سے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی کا حصہ بن گئیں۔

وزیر اعظم کی منظوری سے وزارت آئی ٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرمملکت آئی ٹی کمیٹی کی سربراہ ہوں گی۔

تانیہ ایدروس کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ سیکریٹری وزارت آئی ٹی بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

کمیٹی پاکستان کےلیے ڈیجیٹل ویژن سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔