سیریز جیتنے کےلیے پُرعزم ہیں، بابر اعظم

April 24, 2024

فوٹو: سوشل میڈیا

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سیریز جیتنے کےلیے پُرعزم ہیں، مجھے اپنے کھلاڑیوں پر یقین ہے وہ اچھا کھیلیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے لیے اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انجریز کھیل کا حصہ ہوتی ہیں، فٹنس کیمپ بہت ضروری ہوتا ہے۔ ہم ہمیشہ فٹنس اور اسکلز پر توجہ دیتے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب کوئی بھی اہم پلیئر ان فٹ ہو تو اس کو مس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان فائٹر ہیں وہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز تک فٹ ہو جائیں گے۔ محمد رضوان کی خدمات سب کے سامنے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو مواقع دے رہے ہیں تاکہ انہیں اعتماد ملے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ سیریز کا چوتھا میچ کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔