عبداللّـہ زمان قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

April 24, 2024

پاکستان کے عبداللّـہ زمانقطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے۔

دوحہ میں جاری ایونٹ کے انڈر۔15 سیمی فائنل میں عبداللّٰہ زمان نے سنگاپور کے گولبیان کو اسٹریٹ گیمز سے شکست دی۔ عبداللّٰہ زمان کی کامیابی کا اسکور 6-11، 7-11 اور 2-11 رہا۔

پاکستان کے ریان زمان کا سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا، 8 سالہ ریان کو انڈر۔11 کے سیمی فائنل میں کویتی کھلاڑی سلمان علی صلاح نے شکست دی۔

واضح رہے کہ عبداللّٰہ زمان اور ریان زمان دونوں بھائی ہیں۔