اسلام آباد: پولیس اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مارنے والی خاتون گرفتار

April 24, 2024

اسلام آباد کے قریب ٹول پلازہ پر پولیس اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مارنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق یکم جنوری کو پیش آنے والے واقعے کے بعد خاتون روپوش ہوگئی تھی۔

موٹروے پولیس اہل کار کو گاڑی سے ٹکر مارنے کا مقدمہ تھانہ نصیرآباد میں درج تھا۔