امریکی کرتب باز کا 30 سیکنڈز میں جلتی سلاخ کو 73 مرتبہ گھمانے کا ریکارڈ

May 04, 2024

امریکی ریاست ایڈاہو کے کرتب باز گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے کا بھی ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گئے۔

ڈیوڈ رش مجموعی طور پر 250 ورلڈ ریکارڈ توڑ چکے ہیں اور وقت 166 ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے دنیا کے دوسرے شخص ہیں۔

انہوں نے اپنا 166 واں ٹائٹل ایک جلتی سلاخ کو انگلیوں پر کم سے کم وقت میں گھما کر بنایا۔ انہوں نے صرف 30 سیکنڈز میں 73 مرتبہ شعلوں میں لپٹی اس سلاخ کو گھمایا۔

مذکورہ کرتب کے تحت گنینز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنانے والے شخص کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ گینیز ریکارڈ رکھنے کا ریکارڈ 180 کا ہے جو اطالوی شہری سلویو سبا کے پاس ہے۔