پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا

April 26, 2024

فائل فوٹو

امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمانویدانت پٹیلنے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کا مضبوط رشتہ ہے اور ہم اسے مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا کہ سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے، وہی اس پر تبصرہ کر سکتا ہے۔