بجلی کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

April 26, 2024

لاہور( این این آئی)عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے، قیمت میں اضافے سے صارفین پر ایک ماہ میں 20ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا ہے کہ مارچ میں گیس پر چلنے والے 22سستے پاور پلانٹس بند رکھے گئے، گزشتہ ماہ قدرتی گیس پر چلنے والے 13پلانٹس کو بند رکھا گیا، مارچ میں درآمدی آر ایل این جی پر چلنے والے 9پلانٹس بند رہے۔