سکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

April 26, 2024

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔فائرنگ کا شدید تبادلہ ،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی بر آمد ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی حساس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔