ترقی کے سفرمیں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی: آرمی چیف

April 26, 2024

آرمی چیف جنرل عاصم منیر---فائل فوٹو

چیف آف آرمی اسٹاف آف پاکستانجنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ترقی کے سفرمیں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

آرمی چیفجنرل عاصم منیر نے گرین پاکستان انیشی ایٹیو کانفرنس سے خطاب کیا ہے۔

اس دوران اُن کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ منفی پروپیگنڈا اور ٹرولز ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔

آرمی چیف نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئیے، ہم سب مل کر منفی قوتوں کو ردّ کریں، آئیے، ہم سب مل کر پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔