بابر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بیٹر بن گئے

April 27, 2024

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے پلیئر بن گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑا۔ انہوں نے 136 اننگز میں 407 چوکے لگائے تھے۔

بابر اعظم نے آج اپنی 107ویں اننگز میں پانچواں چوکا لگا کر پال اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑا۔