ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاپوا نیو گینی کے اسکواڈ کا اعلان

May 08, 2024

پی این جی کے کپتان اسدوالا کینیڈا کیخلاف میچ کے دوران شاٹ لگاتے ہوئے، فائل فوٹو بشکریہ کرک انفو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے پاپوا نیو گینی کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاپوانیوگینی کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت اسدوالا کریں گے جبکہ چارلس جارڈن انکے نائب ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاپوانیوگینی کی ٹیم دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔