آئی جی اسلام آباد کاعدم پتہ قرار تمام مقدمات کی ازسر نو تفتیش کاحکم

April 28, 2024

اراولپنڈی(سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وفاقی دارالحکومت کے تھانوں میں عدم پتہ قرار دئیے گئے تمام مقدمات کی ازسر نو تفتیش کرنے کاحکم دے دیا۔ سنٹرل پولیس آفس میں ایس ڈی پی اوز کے ساتھ میٹنگ کے دورا ن آئی جی نے مقدمات کی تفتیش میں تاخیر اور عدم پتہ کیسز پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کمزور تفتیش پر مقدمات کے اخراج پر نظر رکھنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں آج کے بعد کوئی کیس عدم پتہ نہیں ہوگا۔ تمام عدم پتہ مقدمات کی ازسر نو تفتیش عمل میں لائی جائے اور تمام ایس ڈی پی اوز ہر ہفتہ تفتیشی سٹاف کے ساتھ میٹنگ کرکے اس کے منٹس انہیں بھیجیں گے۔انہوں نے کہا تمام افسران ہر جمعہ مساجد میں کھلی کچہری کریں۔