کمرشل مارکیٹ، گردونواح میں فٹ پاتھ،سڑکوں پر تجاوزات، شہری پریشان

April 28, 2024

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) کمرشل مارکیٹ اور گرد ونواح کے علاقوں میں فٹ پاتھ اور سڑکوں پر عارضی تجاوزات کے بعد اب کارپوریشن کے عملے کی ملی بھگت سے لوگوں نے پختہ تجاوزات بھی شروع کر دی ہیں جس کی وجہ سے راہ گیروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ متعلقہ عملے کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا نے راہ گیروں سے فٹ پاتھ بھی چھین لئے ہیں جبکہ متعدد سڑکوں پر لوہے کے پختہ کیبن بننا شروع ہوگئے ہیں۔اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں ہونے والی تجاوزات کیخلاف آپریشن اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے۔