تھانہ کوہسار کےعلاقوں میں سرچ آپریشن

April 28, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ کوہسار کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران 43گھروں ،28گاڑیوں ، 31موٹرسائیکلوں اور 83 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ تین رائفلیں، ایک پستول اور ایک بغیر کاغذات موٹر سائیکل کو جانچ پڑتال کے لئے تھانہ کوہسار منتقل کیا گیا۔