امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے

April 28, 2024

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن---فائل فوٹو

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

اس حوالے سے امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ انٹونی بلنکن علاقائی رہنماؤں سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بات کریں گے۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ دورۂ سعودی عرب میں انٹونی بلنکن غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر بھی بات کریں گے۔

محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہانٹونی بلنکن آزاد فلسطینی ریاست کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر بھی بات کریں گے۔