باجوڑ: بارش سے کمرے کی چھت گر گئی،2 خواتین جاں بحق

April 28, 2024

—فائل فوٹو

باجوڑ کے گاؤں گیلے میں بارش کی وجہ سے ایک مکان کے خستہ حال کمرے کی چھت گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کمرے کی چھت کے ملبے تلے دب کر 2 خواتین جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔