کراچی، کوکین کے 2 مرکزی ڈیلر گرفتار

May 11, 2024

کراچی میں محکمہ ایکسائز و انسداد منشیات کی کوکین ڈیلروں کے خلاف بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔

دو مرکزی کوکین ڈیلروں قربان علی اور حبیب الرحمان کو شارع فیصل سے گرفتار کیا گیا۔

اس موقع پر سندھ کے صوبائی وزیر برائے محصولات و انسداد منشیات شرجیل انعام میمن ڈی جی ایکسائز کے دفتر پہنچ گئے۔

شرجیل میمن کے مطابق ملزمان تعلیمی اداروں اور پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔