وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے آسٹرین سفیر اینڈریا وک کی ملاقات

April 28, 2024

— فائل فوٹو

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے پاکستان میں آسٹرین سفیر اینڈریا وک نے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں پنجاب کو در پیش تعلیمی مسائل اور ترجیحات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریا کے تعلیمی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پنجاب میں اصلاحات کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ آسٹریا 98 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ ہمارے لیے ایک مثال ہے۔

دونوں فریقین کے درمیان فنی تعلیم، ٹیچرز ٹریننگ اور دیگر مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

پنجاب اور آسٹریا کے درمیان طلبہ ایکسچینج پروگرام، آئی ٹی سٹی اور ٹیکنیکل پروگرامز کے آغاز پر بھی غور کیا گیا۔